دل پر مہر کیسے لگتی ہے؟


دل پر مہر کیسے لگتی ہے؟

جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔

” انسان گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک داغ لگا دیا جاتا ہے۔ پھر گناہ کرتا ہے تو پھر ایک داغ لگا دیا جاتا ہے ۔ پھر گناہ کرتا ہے پھر داغ لگا دیا جاتا ہے۔ اسی طرح داغ لگتے رہتے ہیں تو ایک وقت ایسا آتا ہے کہ دل بالکل سیاہ ہوجاتا ہے۔ حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اس پر مہرجباریت لگا دیتے ہیں۔
ختم اللہ علیٰ قلوبھم ۔ اللہ نے مہر لگادی ان کے دلوں پر 
اس کو کہتے ہیں کہ دل پر جباریت لگ گئی۔ دل بالکل سیاہ ہوجاتا ہے پھر یہ انسان نیکی کی طرف متوجہ نہیں ہوتا۔