خاوند کے بیوی پر حقوق


 خاوند کے بیوی پر حقوق 
نبی اکرم ﷺ نے حقوق زوجین کا تذکرہ کرتے ہوئے عورتوں کو بتایا کہ اگر شریعت میں کسی اور کو سجدہ کرنے کی اجازت ہوتی تو میں عورت کو حکم دیتا کہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ حدیث پاک میں آیا ہے کہ جو عورت فرائض کو پورا کرنے والی ہو اور اسے ایسی حالت میں موت آجائے کہ اس کا خاوند اس سے خوش ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا دروازہ کھولتے ہیں تاکہ بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل ہوسکے ۔ یہ بھی بتادیا کہ اگر کسی عورت سے اس کا خاوند جائز وجہ سے ناراض ہو اور وہ عورت ضد کرکے خاموش اور خاوند ایسی حالت میں سوجائے تو ساری اللہ کے فرشتے اس عورت پر لعنت برساتے رہتے ہیں۔ گویا خاوند کی خوشی میں اللہ تعالیٰ کی خوشی کو شامل کردیا۔