نبی اکرم ﷺ کی سنتیں اور دانت

نبی اکرم ﷺ کی سنتیں اور دانت
الحمد اللہ ہمارے نبی اکرم ﷺ کی سنت کہ رات کو وضو کے ساتھ سوتے تھے اور وضو بغیر مسواک کے نہیں کیا کرتے تھے۔ جب بھی انسان کھانا کھائے گا اور کھانا کھاکر وضو کرے گا ۔ الحمد اللہ نقصان سے بچے گا بلکہ نبی اکرم ﷺ کھانے سے پہلے ہاتھ دھوتے تھے اور کھانے کے بعد کلی کرتے تھے ۔
آج لوگ کھانا کھاکر اسی طرح اٹھ کر چلے جاتے ہیں حالانک ان کے منہ اندر میٹھی چیز کھانے کے اثرات کافی دیر تک رہتے ہیں ۔ اگر اسی وقت کلی کرنے کی عادت پڑ جائے تو کتنا فائدہ ہوجائے ۔ اور پھر دن میں پانچ دفعہ وضو کرتا ہے تو مستقل منہ صاف رہتا ہے۔